آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینبیل حاجب

مرے خیال سے وہ شخص

نبیل حاجب کی ایک اردو غزل

مرے خیال سے وہ شخص یوں پھسل رہا تھا
لگا کہ سات جہانوں کا دل نکل رہا تھا

ترے خیال نے آ کر اسے سہارا دیا
چراغ رات کی تاریکیوں میں ڈھل رہا تھا

جسے یہ ہاتھ تھمایا تھا کچھ مدد کے لیے
نظر پڑی تو وہ بازو مرا نگل رہا تھا

مجھے لگا کہ وہ لوٹ آیا ہے مری جانب
مگر وہ آستیں میں کینچلی بدل رہا تھا

نبیل حاجب

post bar salamurdu

نبیل حاجب

میرا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔ اسلام آباد سے سلطانہ فاؤنڈیشن سے بی اے کی تعلیم حاصل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button