اردو غزلیاتشعر و شاعریمجید امجد

ہر وقت فکرِمرگِ غریبانہ چاہیئے

مجید امجد کی ایک اردو غزل

ہر وقت فکرِمرگِ غریبانہ چاہیئے
صحت کا ایک پہلو مریضانہ چاہیئے

دنیا ئے بے طریق میں جس سمت بھی چلو
رستے میں اک سلامِ رفیقانہ چاہیئے

آنکھوں میں اُمڈے روح کی نزدیکیوں کے ساتھ
ایسا بھی ایک دور کا یارانہ چاہیئے

کیا پستیوں کی ذلتیں، کیا عظمتوں کے فوز
اپنے لیے عزابِ جُداگانہ چاہیئے

اب دردِشش بھی سانس کی کوشش میں ہے شریک
اب کیا ہو، اب تونیند کو آ جانا چاہیئے

روشن ترائیوں سے اُترتی ہوا میں آج
دو چار گام لغزشِ مستانہ چاہیئے

امجد، ان اَشکبار زمانوں کے واسطے
اِک ساعتِ بہار کا نذرانہ چاہیئے

 

مجید امجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button