آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریغنی الرحمٰن انجم

اسی دھوکے میں رہتا آدمی ہے

غنی الرحمٰن انجم کی ایک اردو غزل

اسی دھوکے میں رہتا آدمی ہے
بسر کرنے کو کافی زندگی ہے

ہم اس سے دل لگا بیٹھے ہیں لیکن
یہ دنیا اس زمیں پر عارضی ہے

سنی ہر بات کی تحقیق کر لو
حقیقت سےکہاں کتنی جڑی ہے

مجھے اب لوٹ کر جانا پڑے گا
کسی نے پیار سے آواز دی ہے

میں تپتی دھوپ میں تنہا نہیں تھا
میرے ساۓ نے مجھ سے بات کی ہے

تمھارے نام سے بڑھتی ہی جاۓ
عجب اس دل کی یہ افسردگی ہے

ملے گی موت ہم کو طے ہوا ہے
کہ ہم نے زندگی کی بات کی ہے

غنی الر حمٰن انجم

post bar salamurdu

غنی الرحمٰن انجم

غنی الر حمٰن انجم فروری 1968 کو گاٶں فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے ۔ آپ اردو اور پشتو اخبارات و رساٸل سے قلمی رابطے میں ہیں تاہم ملازمت کی مصروفیات کے باعث ابھی کوٸی کتاب نہیں آئی ۔ شاعری کے ساتھ نثر میں ادبی مضامین کتابی صورت میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اپنے قوم قبیلے کی مختصر تاریخ اور شجرے کے حوالے سے بھی ایک کتاب مرتب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button