- Advertisement -

نہیں, آوارگی قبول نہیں

حسیب بشر کی ایک غزل

نہیں, آوارگی قبول نہیں
کیوں مری سادگی قبول نہیں

یار میں وہ چراغ ہوں جس کو
دستِ تیرہ شبی قبول نہیں

ہر ستم تیرا ہے قبول مجھے
دل کو تیری کمی قبول نہیں

میرے پہلو میں آگ بیٹھی رہی
مجھے یہ بے رخی قبول نہیں

تیرا لہجہ بدل رہا ہے حسیب
کیا تجھے عاشقی قبول نہیں

حسیب بشر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید ورک کی اردو غزل