نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
ہمارے ساتھ حادثہ ہوا غلط
مجھے ملال بخت مل نہیں سکا
اسے یہ دکھ کہ فیصلہ ہوا غلط
نہ مسٸلہ تھا مسٸلہ جسے کوئی
اسی کے ساتھ مسٸلہ ہوا غلط
جو تھیں تو بے حساب تھیں محبتیں
حساب کا معاملہ ہوا غلط
بدل گیا ہے رنگ آستیں وصال
یہ ہاتھ ہاتھ رابطہ ہوا غلط
وصال عباسی






