آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفرانسس سائل

شوق آوارگی مبارک ھو

فرانسس سائل کی ایک اردو غزل

شوق آوارگی مبارک ھو
رہگزردشت کی مبارک ھو

اے مری آرزوئے رعنائی
صبح کی روشنی مبارک ھو

اے مری التجائے لب بستہ
نغمہ زندگی مبارک ھو

اے گل نازش چمن تجھ کو
فرخی وتازگی مبارک ھو

اے ھوائے بہار کیا کہئیے
مستی وسرخوشی مبارک ھو

فرانسس سائل

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button