- Advertisement -

اِک عُمر دِل کی گھات سے تُجھ پر نِگاہ کی

ایک اردو غزل از مجید امجد

اِک عُمر دِل کی گھات سے تُجھ پر نِگاہ کی
تُجھ پر، تِری نِگاہ سے چُھپ کر نِگاہ کی

رُوحوں میں جَلتی آگ، خیالوں میں کِھلتے پھول
ساری صداقتیں کِسی کافر نِگاہ کی

جب بھی غمِ زمانہ سے آنکھیں ہُوئیں دوچار
مُنہ پھیر کر تبسّمِ دِل پر نِگاہ کی

باگیں کِھنچیں، مُسافتیں کڑکیں، فرس رُکے
ماضی کی رتھ سے کِس نے پَلٹ کر نِگاہ کی

دونوں کا ربط ہے تِری موجِ خِرام سے
لغزِش خیال کی ہو، کہ ٹھوکر نِگاہ کی

مجید امجد​

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
An Urdu Nazam By Majeed Amjad