کام
چل ببلو اب سو جا تو بھی
سو گئ دنیا ساری
کیسے اب سمجھاؤں تجھ کو
لمبی کار میں آنے والے
چھوٹے دل کے مالک ہیں
ان کے گھر میں پلنے والا رشین کتا
دن بھر جانے کیا کھاتا کیاپیتا ہے
_____ پر تو میرےدل کے ٹکڑے!!!
میری چھاتی چھلنی کر دے
یہ تو کب سےبھانج پڑی ہے
تیرا دکھ چھوٹا سا دکھ ہے
تیری بھوک بھی تھوڑی ہے
میں سردار کی بھوک مٹاکے
تیرا پیٹ بھی بھر دوں گی
چل ببلو اب سو جا تو بھی
مجھ کو”کام”سے جانا ہے
عادل وِرد