آپ کا سلاماسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ
چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکار دیکھیے
روبینہ صدیق رانی کا اردو نعتیہ کلام
چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکار دیکھیے
للہ آقا جانبِ بیمار دیکھیے
مدہم ہوا چراغِ مقدر مرا حضور
دنیا سے ہو گئی ہوں میں بیزار دیکھیے
مغموم کیوں ہوں آپ کے ہوتے ہوئے بھلا
مجھ بے نوا کو اے مرے غم خوار دیکھیے
پہنچوں مدینہ اور ندا آئے غیب سے
یہ ہو گئی ہے خلد کی حقدار دیکھیے
قربان کیوں نہ جاؤں میں اسوہ پہ آپ کے
ہر دشت اس کے دم سے ہے گلزار دیکھیے
رانی کھڑی ہے در پہ یوں نمناک دل لئے
اس کی طرف بھی پیکرِ انوار دیکھیے
روبینہ صدیق رانی








