میرے بابا منڈی سے پیارا بکرا لائیں گے
جب وہ ننھی گھنٹی باندھیں گلے میں آئیں گے
اپنے ہاتھوں سے چارا بکرے کو کھلائیں گے
پڑھ کے عید بسم اللّٰہ ، چُھریاں ہم چلائیں گے
رشتے داروں کو چانپیں بکرے کی چکھائیں گے
میرے بابا منڈی سے پیارا بکرا لائیں گے
دم ہلاتا بکرا میں میں میں کرتا جائے گا
اپنے پیچھے مالک کو تیزی سے بھگائے گا
تھوڑی گھاس دے کر مالک اسے بلائے گا
کودتا ہوا بکرا فورا پاس آئے گا
اپنے دوستوں کو بکرا یوں ہم دکھائیں گے
میرے بابا منڈی سے پیارا بکرا لائیں گے
جو غریب ہوتے ہیں، ہم انہیں بلاتے ہیں
پھر خوشی سے بکرے کا گوشت ہم کھلاتے ہیں
رب کی راہ میں دے کر دل کو جگمگاتے ہیں
یہ ہی قرب ایماں ہے سب کو ہم سکھاتے ہیں
سنتِ ابراہیمی بچوں کو سکھائیں گے
میرے بابا منڈی سے پیارا بکرا لائیں گے
حافظ حمزہ سلمانی







