آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد رضا نقشبندی
سوال یہ تھا کہاں ملو گے
محمد رضا نقشبندی کی ایک اردو غزل
سوال یہ تھا کہاں ملو گے
جواب یہ ہے جہاں کہیں گے
سوال یہ تھا یہ ہجر سارا
جواب یہ ہے ہمیں سہیں گے
سوال یہ تھا جہاں پہ چھوڑا
جواب یہ ہے وہیں رہیں گے
سوال یہ تھا کہ تیرے آنسو
جواب یہ ہے ابھی بہیں گے
سوال یہ تھا کہ چپ رہو تم
جواب یہ ہے کہ کچھ کہو تم
محمد رضا نقشبندی