اردو شاعریاردو نظمشہزاد نیّرؔ

کفن چور

شہزاد نیّرؔ کی ایک اردو نظم

کفن چور

کچھ نہیں ، گھر میں مرے کچھ بھی نہیں

کوئی کپڑا کہ حرارت کو بدن میں رکھتا

لقمہء نانِ جویں ، خون کو دھکّا دیتا

من کو گرماتا سکوں ، تن سے لپٹتا بستر

کچھ نہیں ، کچھ بھی نہیں ، کچھ بھی نہیں

رات کو جسم سے چپکاتی ہوئی سرد ہوا

جسم کے بند مساموں میں اُترتی ٹھنڈک

سنگ ِمرمر سی ہوئیں خون ترستی پوریں

ہاتھ لرزاں تھے، امید وں نے مگر تھام لیے

پاءوں چلتے ہی رہے شہرِ خموشاں کی طرف

پردۃ خاک میں لپٹے ہوئے بے جان وجود!

باعث ِ ننگ ِ ز میں ہوں ، مگر اک بات بتا

جسم مٹی ہو تو کپڑوں کی ضرورت کیا ہے

دیکھ پیوندِ ز میں ! میرے تنِ عریاں پر

داغِ افلاس کا پیوند۔۔۔ اجازت دے دے

مر کے مرتے ہوئے انسان کو زندہ کر دے

ایک ملبوس کمانے کی اجازت دے دے

ورنہ بھوکی ہے بہت خاک ، کہاں دیکھے گی

جسم کھا جائے گی ، پوشاک کہاں دیکھے گی!

شہزاد نیّرؔ

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button