آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعمران ڈین
بڑھتی ہی جا رہی ہیں اب الجھنیں بہت
عمران ڈین کی ایک اردو غزل
بڑھتی ہی جا رہی ہیں اب الجھنیں بہت
قربان ہو چلی ہیں اب خواہشیں بہت
کچھ آرزوئیں میری بھی کسب کمال تھیں
کچھ ان کی میرے برخلاف سازشیں بہت
میں نے تو جینا سیکھ لیا کھا کے ٹھوکریں
جاری ہیں انکی اب تلک بغاوتیں بہت
جینے کے لیئے لازماً ہیں پیار و محبت
لیکن دیار غیر نے کئیں نفرتیں بہت
دل میرے اختیار میں بالکل نہیں رھا
کچھ دوستوں نے توڑ دیں ہیں حسرتیں بہت
عمران ڈین