اردو تقریباتسلام اردو سپیشل

جگنو ماہانہ مشاعرہ

رپورٹ ۔ ڈاکٹر ثروت زہرا ۔ فنانس سیکریٹری جگنو انٹر نیشنل

رپورٹ ۔ جگنو ماہانہ مشاعرہ ۔ جولائی۔2019 ۔

ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل۔فنانس سیکریٹری جگنو انٹر نیشنل
پروگرام زیرِاہتمام علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم،جگنو انٹر نیشنل۔نقیبِ مشاعرہ۔ایم زیڈ کنول (چیف ایگزیکٹو۔ تنظیم)
علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک،لاہورمیں نقیبِ مشاعرہ و نظامت کارممتاز شاعرہ، ادیبہ، ماہرِ تعلیم، دانشور،چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول کی میزبانی میں جگنوماہانہ مشاعرہ جولائی 2019 کا انعقادکیا گیا۔صدارت ممتازشاعرممتاز راشد لاہوری نے کی۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ناصر بشیر تھے۔ محترمہ نیلما ناہید درانی اور محترم فیاض قرشی (سعودی عرب) مہمانِ اعزاز تھے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ڈاکٹر حیدری بابا چیئرمین حضرت سخی لعل شہباز قلندر Jugnoo Mushairaنے قرات و حمد باری تعالیٰ کی
سعادت حاصل کی۔جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ نوجوان نعت خواں انعم یوسف نے اپنی پُر سوز آواز میں پیش کی۔مقصود چغتائی نے تعارفی کلمات ادا کئے۔ اس کے بعد باقاعدہ مشاعرہ کا آغاز کیا گیا۔ سینیئر اور جونیئر شعراء نے بہترین کلام پیش کر کے داد سمیٹی۔ ایم زیڈ کنول،ممتاز راشد لاہوری، ناصر بشیر، نیلما ناہید درانی،فیاض قرشی،شگفتہ غزل ہاشمی،مظہر جعفری،سید فراست بخاری،سید ضیاء حسین، شیراز انجم،ریاض احمد ریاض، میاں صلاح الدین،طاہر بن شہزاد،اقبال بخاری، عین تمبولوی،کامران نذیر، محمد افضل،کنول بہزاد، پروین وفا ہاشمی،جواد احمد راسخ، وحید ناز، حمید راز،شبنم مرزا، روبینہ راجپوت اورر دیگر نے خوبصورت کلام نذرِ سامعین کیا۔ مقصود چغتائی، ممتاز راشد لاہوری، ناصر بشیر،نیلما ناہید درانی اور دیگر مقررین نے چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنولؔ کی ادب کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔ ناصر بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم زیڈ کنول ادب کی خدمت کے حوالے سے جو کام کر رہی ہیں وہ معمولی نوعیت
کا نہیں۔ آپ صرف ادب کی خدمت گار نہیں بلکہ شاعری کے رموز سے آگاہ ہونے کے ساتھ اس میں کمال بھی رکھتی ہیں اور “استادِ سخن “کے مقام پر فائز ہیں۔ نوجوانوں کی بھرپور شمولیت اور ان کی رہنمائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم زیڈ کنول نے جس طرح اس علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی تنظییم کی آبیاری کی ہے اس نے اسے تنظیم سے ایک “ادارہ” بنا دیا ہے۔صدرِ مجلس ممتاز راشد نے کہا کہ جو ناصر بشیر نے اپنے خطاب میں کہا وہ من و عن میری طرف سے بھی سمجھا جائے گویا انہوں نے توثیقی سند جاری کر دی۔ مقصود چغتائی نے ایم زیڈ کنول کی ادبی خدمات کے اعتراف کے حوالے سے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی کا ذکر کرتے ہوئے خصوصا” حرا فاؤنڈیشن،کینیڈا کی وائس چیئر پرسن محترمہ شاہینہ کشور کے ہاتھوں چیئرمین ٹونی جاوید، امریکہ کی طرف سے” آسکر ایوارڈ”کا ذکر کرتے ہوئے اس شاندار کامیابی اور اعترافیے پر مبارکباد پیش کی۔ر تقریب میں شاعروں، ادیبوں، سکاؤٹس،طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ڈاکٹر کنول فیروز،محمد جمیل (اکادمی ادبیات)عزیز شیخ (ممتاز کمپیئر) ضماد گریوال، ہارون ناصر،تابش علائی، عادل عارف خانم،میاں لئیق اور دیگر نے شمولیت فرمائی۔خاص طور پر نوجوان شعراء جو مقامی کے علاوہ دور دراز سے بھی تشریف لائے تھے۔ ڈیرہ غازی خان سے عبدالوقار، محمد وقاص،اور طارق احمد جبکہ فیض احمد نے سیالکوٹ سے خصوصی طور پر شمولیت فرما کر جگنو انٹرنیشنل کے جذبوں کو مہمیز دی۔مقصود چغتائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانداری کی روایت نبھاتے ہوئے پُر تکلف تواضع کے اہتمام کے ساتھ یہ باوقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button