مصطفےٰﷺ آپ کی چاہت کی ہے
آپ ہی سے تو مُحبّت کی ہے
رہے جب تک وہ زمیں پر رب کی
اپنی اُمّت کو ہدایت کی ہے
نیست و نابُود ہُوا وہ اِک دن
آپ سے جس نے بغاوت کی ہے
جس سے نالاں ہو نبی کی اُمّت
اُس سے اللہ نے نفرت کی ہے
مِلتا ہے اجر و کَرَم جس نے بھی
اپنے مولا کی اطاعت کی ہے
جس نے اللہ کی عبادت کی ہے
اُس پہ اللہ نے عنایت کی ہے
ہم نے “ شہناز “ عقیدت کی ہے
بس مُحمّد سے مُحبّت کی ہے
شہناز رضوی