آپ کا سلاماردو غزلیاتارشاد نیازیشعر و شاعری
لو ہوں مگر چراغ کے اندر نہیں ہوں میں
ایک اردو غزل از ارشاد نیازی
لو ہوں مگر چراغ کے اندر نہیں ہوں میں
اتھلی سیاہیوں کو بھی ازبر نہیں ہوں میں
دیوار ہوں اور ایک جبیں کا سوال ہوں
سمٹے ہوئے قدم کے لیے در نہیں ہوں میں
آنکھوں کے پار آخری ندی ہے نیند کی
ندی کی تہہ میں رینگتا پتھر نہیں ہوں میں
شیشے کے اس طرف بھی دکھائی نہیں دیا
پانی کے انجماد سے بہتر نہیں ہوں میں
کچھ پیڑ آ رہے ہیں مری دھوپ چھانٹنے
سورج کے اختیار سے باہر نہیں ہوں میں
ارشاد نیازی