آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعری

ملنے نہ کبھی آیا جو ایک زمانے سے

غضنفر غضنی کی ایک اردو غزل

ملنے نہ کبھی آیا جو ایک زمانے سے
لے آیا اسے مطلب پھر آج بہانے سے

مصروف ہو کاموں میں آسکتے نہیں مانا
روکا ہے تمہیں کس نے اک کال ملانے سے

کس جرم کی دیتے ہیں یہ آپ سزا مجھ کو
کیا آپ کو ملتا ہے دل میرا دکھانے سے

رونے سے ترے واپس آنے نہیں والا وہ
کچھ بھی تو نہیں حاصل اب سوگ منانے سے

اللہ جسے چاہے رکھتا ہے سدا غضنی
مٹ سکتا نہیں کوئی دنیا کے مٹانے سے

غضنفر غضنی

غضنفر غضنی

میرا نام غضنفر حسین میرا قلمی نام غضنی میں کراچی میں مقیم ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button