آپ کا سلاماردو شاعریاردو غزلیاتڈاکٹر الیاس عاجز

جگرکےخوں سے ہی لےکے

ڈاکٹر الیاس عاجز کی ایک غزل

جگرکےخوں سے ہی لےکے سُرخی، گلاب سارے ہیں مسکراتے
ہماری دنیا اُجڑ چکی تو، جناب سارے ہیں مسکراتے

یہ دنیا فانی ہےچاردن کی، نہیں ہے سمجھا یہ آدمی بھی
توغور کر اپنی بےبسی پر، حباب سارے ہیں مسکراتے

کتابِ اُلفت میں پڑھ چکا ہوں، پیاس پھربھی رہی ہے باقی
جوتشنگی کو ہیں دیکھتے تو،نصاب سارے ہیں مسکراتے

محبتوں کےسفر میں یارو، وہ ہم سفرتھا خبر نہیں ہے
میں دربدرہوں جوپھرتا اب بھی، سراب سارے ہیں مسکراتے

نہ بن سکا ہے یہ میرا عنواں، جو عاشقی کے نصاب میں بھی
ہوں بےبسی کی میں اس فضا میں، کہ باب سارے ہیں مسکراتے

میں غم کی آتش میں جل رہاہوں، کہ دھیرےدھیرے سلگ رہا ہوں
وجودِعاشق کو دیکھ کر اب، کباب سارے ہیں مسکراتے

ستم وہ ڈھاتا ہے اس طرح سے،کہ جسم سارا ہےزخمی زخمی
ہوں دل دریدہ تو سر بُریدہ، عتاب سارے ہیں مسکراتے

وفا کےبدلے جفا ہے کرتا، کسی کا دینا نہیں وہ رکھتا
کیا ہے کھاتہ بےباق ایسا، حساب سارے ہیں مسکراتے

میں پڑھ چکا ہوں اگرچہ سارا، کُھلا نہیں اک بھی رازساقی
چڑھا کےرکھتا نقاب ایسا، حجاب سارے ہیں مسکراتے

ڈاکٹر الیاس عاجز

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔
Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button