آپ کا سلاماردو نظمشعر و شاعریمریم مجید ڈار

ڈائن

مریم مجید کی ایک اردو نظم

ڈائن

کائی پیڑوں کو کھا گئی ہے
زمیں پہ بکھرے ہوئے یہ پنجر
بتا رہے ہیں پتہ کسی کا
اندھا کنواں شہر سے باہر
کیسے کیسے جوان رعنا نگل گیا
کوئی باقی بچا نہیں ہے
بجز بلائے مرگ آسا
وہ ایک بوڑھی، کبڑی ڈائن
جو پچھلی راتوں کو عصا تھامے
بہت مصیبت سے رینگتی ہے
کنویں سے باہر رینگتی ہے
لہو کے تازہ مزے کی خاطر
کس کرب سے وہ چیختی ہے
"کوئی ہے کیا۔۔
سن رہا ہے؟؟
کہاں گئے ہو ؟
سو گئے ہو یا جاگتے ہو؟
بستی والو تمہاری دیوی تمہیں بلاتی ہے، خون لاو
خون لاو کہ میں تمہیں اپنی خوابگاہ کے مہین پردوں میں وہ دکھاوں
جو اس زمیں کی کسی بھی عورت کے خواب تک کا گماں نہیں ہے ”
وہ چیختی ہے
مگر وہ عاشق جو اس نے پچھلے کئی برس میں چبا کے پھینکے
وہ کیسے بولیں؟؟
کہ اندھی ڈائن کے آئینے میں کوئی جادو بچا نہیں ہے
سارے عاشق مر گئے ہیں
صبح تک وہ یونہی چیختی ہے
پھر آئینے کی اندھیر نگری میں تھک کے بھوکی ہی اونگھتی ہے!!!!!

مریم مجید

مریم مجید ڈار

میرا نام مریم مجید ڈار ہے اور میرا تعلق آزاد کشمیر کے ایک دور افتادہ ضلع حویلی سے ہے۔ میں نے پلانٹ سائنسز میں ایم فل کیا ہے افسانوں پر مشتمل پہلی کتاب "سوچ زار" مئی 2019 میں شائع ہوئی ہے جس میں بیس سے زائد افسانے شامل ہیں ۔ اسے فکشن ہاوس نے شائع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button