- Advertisement -

ہر طرف ریت کا اجارا ہے

ایک اردو غزل از منیر جعفری

ہر طرف ریت کا اجارا ہے
یعنی صحرا میں بھی خسارا ہے

رہ گئے ہیں ہم آدھے شاخوں پر
اس نے یوں کھینچ کر اتارا ہے

پاؤں دھو جا ہماری مٹی پر
ان زمینوں کا پانی کھارا ہے

ہم پڑے رہ گئے ہیں تہہ میں کہیں
آپ نے خود کو یوں نتھارا ہے

جان پر بن گئی ہے خوشبو کی
تو نے گلدان کیا سنوارا ہے

آئنہ قحط میں ہوا ایجاد
خود پرستی کا استعارا ہے

وقت کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں منیر
زندگی کا عجب گزارا ہے

منیر جعفری

  1. طارق اقبال حاوی کہتے ہیں

    بہترین انتخاب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
اردو نظم از تجدید قیصر