اجزاء۔
چھوہارے آدھا کلو رات بھر کے لیئے بھگو دیں اور دو ٹکڑے کرکے بیج نکال کر گلنے تک بوائل کرلیں ۔
دودھ آدھا کلو ۔
چینی حسبِ پسند یا آدھا پاؤ ۔
گھی ایک پاؤ ۔
اخروٹ ، پستہ ، بادام ، کشمش ، چہار مغز حسبِ پسند ۔
ترکیب ۔
اُبلے ہوئے چھوہارے بلینڈر میں دودھ کے ساتھ پیس لیں ، پسے ہوئے چھوہارے میں چینی ، کشمش اور گھی ڈال کر پکائیں پانی خشک ہونے پر اچھی طرح بھونیں کہ گھی نظر آنے لگے اور حلوے کا رنگ چھوہارے جیسا نظر آئے ، اب میوہ جات شامل کرکے مکس کریں حلوہ تیار
تبصرے دیکھیں یا پوسٹ کریں