آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر طارق قمرشعر و شاعری

عجب اپنی کہانی ہوگئی ہے

ڈاکٹر طارق قمر کی ایک اردو غزل

عجب اپنی کہانی ہوگئی ہے
کہ خود سے بدگمانی ہوگئی ہے

جنابِ میر سے منسوب ہوکر
غزل بھی خاندانی ہوگئی ہے

اثر کرنے لگی ہے پتھروں پر
ہماری پیاس پانی ہوگئی ہے

ابھی کچھ گفتگو باقی ہے اس سے
کچھ آنکھوں کی زبانی ہوگئی ہے

خموشی کو نئے معنی ملے ہیں
یہ اب جادوبیانی ہوگئی ہے

جھکے جاتے ہیں کاندھے زندگی کے
غموں کی مہربانی ہوگئی ہے

یہ کس کی گفتگو نے رنگ بدلا
فضا پھر زعفرانی ہوگئی ہے

زوال آثار لہجو ! یاد رکھنا
خموشی پانی پانی ہوگئی ہے

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button