آپ کا سلاماردو غزلیاتذیشان احمد خستہشعر و شاعری

یہ تو لازم نہیں

ذیشان احمد خستہ کی ایک اردو غزل

یہ تو لازم نہیں اک شخص پہ وارے جاؤ
گر یہ لازم ہے تو پھر سارے کے سارے جاؤ

شب گزاری کے بھی حالات نہ پوچھو ان سے
اُن کی بس زلفِ پریشاں کو سنوارے جاؤ

یار کے در پہ ہی کاسہ لیے ہر وقت رہو
کون جانے ہے یہ کس وقت پکارے جاؤ

یوں نہ اتراؤ اے پیارے کہ یہ ہو سکتا ہے
آج دلبر ہو تو کل دل سے اتارے جاؤ

خستہ حالی مری دیکھی تو وہ بولے خستہ
عشق ہے بس کا تمہارے نہیں پیارے جاؤ

ذیشان احمد خستہ

post bar salamurdu

ذیشان احمد خستہ

نام : ذیشان احمد تخلص: خستہ/ خستہ جی تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1991 جائے پیدائش: واہ کینٹ شہرِ رہائش: فیصل آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button