آپ کا سلامسلام اردو سپیشلسوانح حیاتغنی الرحمٰن انجم

غنی الرحمان انجم

ایک مختصر تعارف

شخصیت : غنی الرحمان انجم

غنی الر حمٰن انجم فروری 1968 کو گاٶں فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے ۔
1973 میں والدین کے ہمراہ کراچی ہجرت کی ابتداٸی تعلیم اسلامیہ اسکول کیماڑی سے حاصل کی۔
1984 میں آپ نے میٹرک کا امتحان قاٸد اعظم محمد علی جناح رح کی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام کراچی سے پاس کیا ، 1987 میں انٹر میڈیٹ ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج کراچی سے کیا ، 1993میں کراچی یونیورسٹی سےگریجویشن کیا پھر ایک طویل وقفے کے بعد 2012 میں بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری بھی کراچی یونیورسٹی سےھی حاصل کی۔

آپ محکمہ پولیس سے سن 1989 سے وابستہ ہیں ۔ اسلام آباد پولیس اور نیشنل ہاٸی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ ان دنوں سندھ پولیس میں انسپکٹر کی حیثیت سے تعینات ہیں ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس جیسے محکمے میں ہوتے ہوئے قلم قبیلے سے تعلق ہے ۔ نثر اور نظم دونوں میں کام کیا ہے ۔ چوں کہ مادری زبان پشتو ہے ؛ اس لیے اردو کے ساتھ ساتھ پشتو میں بھی تخلیقی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور پشتو نظم اور نثر دونوں میں کام کیا ھے ۔
2009 میں براڈ کاسٹنگ سے وابستہ ہوئے ۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد سے سےسرکاری طور پر پاکستان کے پہلے پولیس افسر کی حیثیت سے آواز اور ریڈیو کی پیشہ ورانہ تربیت میں حصہ لیا جس کی سند معروف براڈ کاسٹرجناب اسلم اظہرسے حاصل کی ۔۔۔۔
اسلام آباد میں سن 2009 میں محکمہ پولیس کی جانب سے پہلے ایف ایم ریڈیو 92.4 میں بحیثیت میزبان،اسٹوڈیو انچارج اور ڈیوٹی آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیں ۔ 2014 میں کراچی میں سندھ پولیس کے ایف ایم 88.6 ریڈیو کا قیام عمل میں آیا تو سابقہ تجربہ کی بنیاد پر وہاں بھی بحیثیت میزبان ریڈیو سے منسلک رہے اور مختلف ادبی پروگراموں کی میزبانی کی ۔ اس کے علاوہ ZU FM 92.8 پر بھی ادبی پروگرام کی میزبانی کرتے رہے۔

آپ کو متعدد پیشہ ورانہ تعریفی اسناد اور نقد انعامی رقوم سے نوازا گیا ۔ RJ کا ایوارڈ اسلام آباد میں 2009 میں اُس وقت کے آٸی جی اسلام آباد جناب کلیم امام کے ہاتھوں ملا جبghaniurrehman کہ آرٹس کونسل کراچی سے شاعری کا ایوارڈ اُس وقت کے محکمہ امور نوجوانان سندھ کے وزیر قمر منصور کے ہاتھوں ملا۔
2011 میں کراچی میں ایک NGO”شہری” کے ساتھ محکمے کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے میں آپ کو دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ماسٹر ٹرینر کے لیے سلیکٹ کیا گیا اور آپ نے ماسٹر ٹریننگ ورکشاپ منعقدہ اسلام آباد میں سندھ پولیس کی نماٸندگی کی ۔

آپ اردو اور پشتو اخبارات و رساٸل سے قلمی رابطے میں ہیں تاہم ملازمت کی مصروفیات کے باعث ابھی کوٸی کتاب نہیں آئی ۔ شاعری کے ساتھ نثر میں ادبی مضامین کتابی صورت میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اپنے قوم قبیلے کی مختصر تاریخ اور شجرے کے حوالے سے بھی ایک کتاب مرتب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

غنی الرحمٰن انجم

غنی الر حمٰن انجم فروری 1968 کو گاٶں فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے ۔ آپ اردو اور پشتو اخبارات و رساٸل سے قلمی رابطے میں ہیں تاہم ملازمت کی مصروفیات کے باعث ابھی کوٸی کتاب نہیں آئی ۔ شاعری کے ساتھ نثر میں ادبی مضامین کتابی صورت میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اپنے قوم قبیلے کی مختصر تاریخ اور شجرے کے حوالے سے بھی ایک کتاب مرتب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button