اردو شاعریانور مسعودمزاحیہ شاعری

پجیرو بھی کھڑی ہے اب تو ان کی کار کے پیچھے

اردو غزل از انور مسعود

پجیرو بھی کھڑی ہے اب تو ان کی کار کے پیچھے

عظیم الشان بنگلہ بھی ہے سبزہ زار کے پیچھے

کہاں جچتی ہے دیسی گھاس اب گھوڑوں کی نظروں میں

کہ سر پٹ‌ دوڑتے پھرتے ہیں وہ معیار کے پیچھے

عجب دیوار اک دیکھی ہے میں نے آج رستے میں

نہ کچھ دیوار کے آگے ، نہ کچھ دیوار کے پیچھے

تعاقب یا پولِس کرتی ہے یا از راہِ مجبوری

کوئی گلزار پھرتا ہے کسی گلنار کے پیچھے

سرہانے سے یہ کیوں اٹھے ، وہ دنیا سے نہیں اٹھتا

مسیحا ہاتھ دھو کر پڑ‌گیا ہے بیمار کے پیچھے

ہوا خواہان سرکاری تو بس پھرتے ہی رہتے ہیں

کوئی سرکار کے اگے کوئی سرکار کے پیچھے

بڑے نمناک ہوتے ہیں انور قہقہے تیرے

کوئی دیوار گریہ ہےترے اشعار کے پیچھے

انور مسعود

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button