کسی سے دل لگانا چاہیئے تھا
کسی کا دل جلانا چاہیئے تھا
ہماری آنکھ میں تم تیرتے ہو
تمہیں تو ڈوب جانا چاہیئے تھا
محبت سے من اس کا بھر گیا سو
بچھڑنے کا بہانا چاہیئے تھا
اسی سے سب چھپاتے رہ گئے ہم
جسے سب کچھ بتانا چاہیئے تھا
بہت آسان ہے دل توڑنا سو
اسے پتھر بنانا چاہیئے تھا
علمہ ہاشمی