آپ کا سلاماردو غزلیاتراز احتشامشعر و شاعری
اس طرح , رینگنے والوں کو سزا دی گئی ہو !!
راز احتشام کی ایک اردو غزل
اس طرح , رینگنے والوں کو سزا دی گئی ہو !!
چھت پہ جانے کے لئے سیڑھی لگا دی گئی ہو
گھٹن اتنی ہے کہ رہ رہ کے گماں ہوتا ہے
سانس لینے پہ نہ پابندی لگا دی گئی ہو
جس قدر سوئیاں پیوست ہیں یوں لگتا ہے
ترے بیمار کو جینے کی سزا دی گئی ہو
اس کے دھوکے میں کسی طور نہ آنا کہ جو شے
سب کی نظروں میں بہت اچھی بنا دی گئی ہو
جنگ سے کوئی پیادہ نہ پلٹ پائے گا
اور پیادوں کو یہ تقدیر بتا دی گئی ہو
تیرے کشمیر کے حالات، محمد بخشا
جیسے قصاب کو تلوار تھما دی گئی ہو
راز احتشام