آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ محمود جامؔیشعر و شاعری

فنکار تو فن پارہ و شہکار میں گم ہے

شاہ محمود جامؔی کا اردو کلام

فنکار تو فن پارہ و شہکار میں گم ہے
دنیا تو یونہی جادہِ بیکار میں گم ہے

معراجِ مساکین ہے نعلین کا بوسہ
عرفانِ الہ مطلعِ انوار میں گم ہے

ہر نقش ہے لافانی و لاثانی و لاریب
ہر عکس حقیقی رخِ ضَوبار میں گم ہے

میں گلشنِ توحید کی ہوں بلبلِ نایاب
اک نغمہِ وحدت مری مِنقار میں گم ہے

آماج گہِ نور ہے سیمائے گہر بار
توحید کہ سرپیچِ علمدار میں گم ہے

جس رمز نہانی کو ترستی ہے تری جاں
وہ عشق و جنوں سرور و سردار میں گم ہے

اک جہدِ مسلسل ہے مرا جذب کنندہ
جو عشقِ شہِ ناز کے پِندار میں گم ہے

ہوتی ہے زمیں مضطرِ ارواح شکم سیر
وہ گنجِ گہر قلزمِ اشعار میں گم ہے

ملتا ہے مئے عشقِ محمد کا جہاں جام
وہ عرقِ ہنر فقر کے مِعصار میں گم ہے

لاہوت و سماوات کے جلوؤں کی حقیقت
محبوبِ خداوند کے اَمصار میں گم ہے

افلاک پہ کیا ڈھونڈتا پھرتا ہے زمانہ
جامؔی تو کہیں گردِ رہِ یار میں گم ہے

شاہ محمود جامؔی
سیالکوٹ پاکستان

post bar salamurdu

شاہ محمود جامؔی

نام ، راشد محمود - قلمی نام ، شاہ محمود جامؔی - قبیلہ ، بَنی ہاشم - تعلیم ، ایم اے اسلامیات - پیشہ ، درس و تدریس - تاریخ پیدائش ... 28.09.1980 - جائے پیدائش ... وڈیانوالہ سیالکوٹ پنجاب - ساکن ، وڈیانوالہ - سیالکوٹ پنجاب پاکستان -

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button