اظہر فراغ

"اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خوبصورت اور جدید لب و لہجے کے شاعر جناب اظہرامین جن کا قلمی نام اظہر فراغ ہے ان کی پیدائش 31 اگست 1980 میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم اوکاڑہ سے اورگریجویشن بہاولپور سے کرکے اپنا تعلیمی سفر پورا کیا . گزشتہ بارہ سال سے بہاولپور میں مقیم ہیں. اظہر فراغ ایک این جی او میں اپنی ملازمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آپ پچھلے پندرہ سالوں سے باقاعدہ شاعری کررہے ہیں۔ اظہر فراغ نے پاکستان کے متعدد شہروں میں بے حساب مشاعرے پڑھے ہی نہیں ان کی صدارات کا شرف بھی حاصل کیا، اس کےعلاوہ 2006 میں انڈیا میں پانچ مشاعرے میں شرکت کا اعزازحاصل کیا.

Back to top button