اکرم کنجاہی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے شاعر، نقاد، محقق، ادبی مقرر اور بنک کار ہیں۔ وہ اگرچہ پیشے کے اعتبار سے ایک بڑے پاکستانی بنک میں اہم عہدے پر کام کر رہے ہیں مگر علم و ادب کی خدمت ان کی زندگی کا اہم حصہ اور ان کا نہایت سنجیدہ مشغلہ ہے۔ وہ ایک پاکستانی ٹیلی وژن چینل پر ادبی پروگرام کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کے سلسلے میں وہ سنگاپور، ملائشیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، امریکا، ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان، کرغیزستان، آزر بائیجان، بنگلہ دیش، بحرین اور سعودی عرب کا سفر بھِی کر چکے ہیں۔ اکرم کُنجاہی کی اب تک 30 کتب شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی کتاب غزل کہانی پر پاکستان رائٹرز گلڈ نے 2020ء کی جانب سے بہترین کتاب کا ایوارڈ دیا تھا۔

Back to top button