آپ کا سلاماردو شاعریاردو غزلیاتعابِد ملک

یہ کارِ خیر ہے،اسکو نہ کارِ بد سمجھو

عابِد ملک کی ایک اردو غزل

یہ کارِ خیر ہے،اسکو نہ کارِ بد سمجھو
مجھے تباہ کرو،اور اسے مدد سمجھو

مَیں اس کہانی میں ترمیم کر کے لایا ہوں
جو تم کو پہلے سنائی تھی،مسترد سمجھو

مجھے خدا سے نہیں ہے کوئی گلہ لیکن
تم آدمی ہو تو پھر آدمی کی حد سمجھو

یہ صرف پیڑ نہیں ہے صدی کا قصہ ہے
یہ جو بھی بات کرے اسکو مستند سمجھو

یہاں کسی نے بھی آئندگاں نہیں دیکھے
سو جو گزار چکے ہو۔۔وہی اَبَد سمجھو

عابد ملک

عابد ملک

عابد ملک (شعبہ اردو) مسلم کالج نیو شاہ شمس کیمپس ، وہاڑی روڈ ، ملتان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button