اردو غزلیاتشعر و شاعریقمر رضا شہزاد

کسی کے عکس کو حیران کرنا چاہتا ہوں

قمر رضا شہزاد کی اردو غزل

کسی کے عکس کو حیران کرنا چاہتا ہوں

میں سنگ و آئنہ یک جان کرنا چاہتا ہوں

بلند کرتا ہوں دست دعا کہ جیسے میں

کسی کی ذات پر احسان کرنا چاہتا ہوں

بہت حقیر ہے لیکن تجھے عطا کر کے

میں دل کو تخت سلیمان کرنا چاہتا ہوں

مجھے یہ زندگی دشوار بھی قبول مگر

کہیں کہیں اسے آسان کرنا چاہتا ہوں

میں ایسی کون سی شے کھو چکا ہوں جس کے عوض

سبھی کو بے سر و سامان کرنا چاہتا ہوں

قمر رضا شہزاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button