آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعابِد ملک

اس کو جو کچھ بھی کہوں

عابِد ملک کی ایک اردو غزل

اس کو جو کچھ بھی کہوں اچھا بٌرا کچھ نہ کرے
یار میرا ہے مگر کام مرا کچھ نہ کرے

کیسے ممکن ہے کہ دِل رنج پہ آمادہ ہو
اور بدلے میں اٌداسی کا خدا کچھ نہ کرے

دوسری بار بھی پڑ جاۓ اگر کچھ کرنا
آدمی پہلی محبت کے سِوا کچھ نہ کرے

کوئی حیرت، کوئی صورت نہیں درکار مجھے
آئینہ یا تِری باتیں کرے یا کچھ نہ کرے

اکتفا کر لیا بس دیکھتے رہنے پہ تجھے
ورنہ تٌو جس کا مقدر ہو وہ کیا کچھ نہ کرے

لوگ ایسے ہیں، کہ جو دِل سے تسلی بھی نہ دیں
وقت ایسا ہے، کہ جب کوئی دعا کچھ نہ کرے

چھوڑ کر سارے جہاں کو، تِرے پاس آیا ہوں
اور اگر تٌو بھی مِرے مسئلے کا کچھ نہ کرے

عابِد ملِک

عابد ملک

عابد ملک (شعبہ اردو) مسلم کالج نیو شاہ شمس کیمپس ، وہاڑی روڈ ، ملتان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button