اردو تقریباتسلام اردو سپیشل

سلام اردو ۔ نام ہی کتنا پیارا ہے

رپورٹ از شہزاد نیر

شہر اقبال کی یہ ادبی تنظیم ایک روایت بن چکی ہے۔ ڈاکٹر شیراز مسعود، شجاع شاذ، میاں سرمد اس کے روح رواں ہیں۔ ادبی تقاریب کے علاوہ سلام اردو ویب سائٹ پر بھی ان کا کام قابل قدر ہے۔
14 جنوری 2023 کو سیالکوٹ میں "سلام اردو 12 واں سالانہ مشاعرہ” منعقد ہوا۔ انتظامات دیدنی تھے۔
سیالکوٹ اور دوسرے شہروں سے منتخب شعرائے کرام نے عمدہ کلام سنایا۔ حاضرین سخن فہم تھے یوں مشاعرے کی فضا بنی رہی۔
صدارت : جناب ڈاکٹر وحید احمد
مہمانان خصوصی: شاہد ذکی، شہزاد نیر، عدنان سرمد، عمار اقبال
مہمانان اعزاز: افتخار شاہد، رفیق لودھی، علی کوثر ، ماہ نور رانا، اجالا کاظمی، حسیب بشر
نظامت: سعد ضیغم
مشاعرے کے بعد محفل موسیقی کا انتظام تھا جس میں اشبیل شاد اور نائلہ اشبیل نے وحید احمد، شاہد ذکی اور عمار اقبال کا کلام گا کے سنایا۔

شہزاد نیر

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button