علمی وادبی تنظیم شفق سیالکوٹ کے زیر اہتمام جشنِ بہار کے سلسلے میں ایک شان دار مشاعرہ 13فروری 2026 کو شفق کے سیکریٹری رانا عثمان احامر کی رہائش گاہ ڈیرہ لالہ حویلی
عالیانوالی پر انعقاد پذیر ہوا ۔ تمام شعرا اور سامعین کو عشائیہ دیا گیا ۔ازاں بعد مشاعرہ برپا ہوا۔ بہار کی رت نے مشاعرہ کا ماحول بے حد فرحت انگیز بنا دیا ۔ مشاعرہ کی صدارت مقبول احمد شاکر سابق سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے کی ۔ فرانسس سائل ، دلشاد احمد ، ڈاکٹر ساحل سلہری ،رانا عثمان احامر ،فریحہ باجوہ ، جبار انجم ، ثوبیہ راجپوت ،داود راج اور امرامان نے اپنا کلام سنا کر سامعین سے داد سمیٹی ۔
شفق جشنِ بہاراں کے اس مشاعرہ کی میزبانی ڈاکٹر ساحل سلہری اور رانا عثمان احامر نے کی جبکہ مشاعرہ کا انتظام کرنے والوں میں صدام تجسس اور سلمان لیاقت نمایاں تھے ۔ مشاعرہ میں اسلم ندار سلہری ، رانا غلام عباس ایڈووکیٹ ، ایم این اے شفیق صاحب ، رانا ثاقب ،عظیم سلہری سمیت سامعین کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی







