آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد علی سوزؔ

سانپ ہوں نا، اس لئے

محمد علی سوزؔ کی ایک اردو غزل

سانپ ہوں نا، اس لئے ڈستا ہوں میں
آج کے انسان سے اچھا ہوں میں

بن گئی دلہن کسی کی تُو مگر
دل میں یترے آج بھی بستا ہوں میں

آگیا ہوں دام میں ہر ایک کے
کس قدر بازار میں سستا ہوں میں

تیری چاہت میں ہوا ہے حال یہ
بے سبب روتا، کبھی ہنستا ہوں میں

ہوں بُروں کے واسطے میں بھی بُرا
یہ نہ سمجھو کہ بہت اچھا ہوں میں

آج بھی پہنا ہے میں نے وہ لباس
جس کو پہنوں تو تجھے جچتا ہوں میں

سوزؔ جو رکھتا ہے جیسا بھی گماں
اُس کی نظروں میں تو بس ویسا ہوں میں

محمد علی سوزؔ

محمد علی سوزؔ

نام: محمد علی قلمی نام: محمد علی سوز تخلص: سوز شہر: کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button