نسوانیت کا عکس نہیں جسم کا جادو
نہ حسن کا پہرہ، نہ سنگھار کا جادو
یہ جلوہ نہیں ہے صرف چہرے کی بہار
یہ فن نہیں ہے بالوں یا رنگ کا جادو
یہ عورت کی روح ہے، اس کا وقار
خود پر ہے بھروسہ، نہ جھوٹ کا جادو
ہونٹوں سے ادا ہو جو سچائی کی بات
رازوں کی جانکار، وہ ذات کا جادو
گھر کا سہارا، ہمت کا نشان
جو اپنے بازو سے کرے کام کا جادو
ماں باپ کا مان ہے، سہارا ہے ان کا،
عمر کی دھوپ میں، وہ چھاؤں کا جادو۔
شاکرہؔ کی قدروقیمت ہے انمول نگینہ،
یہ نسوانیت ہے، بے مثال کا جادو
شاکرہ نندنی