- Advertisement -

اس زمیں آفتاب سے باہر

تجدید قیصرکی ایک اردو غزل

اس زمیں آفتاب سے باہر
ایک دنیا ہے خواب سے باہر

ڈھونڈتا ہے مجھے حجاب میں وہ
اور میں ہوں حجاب سے باہر

گفتگو کر رہی ہے خاموشی
خامشی کے نصاب سے باہر

ایک پتّی تمہارے ہونٹوں پر
کھل رہی ہے گلاب سے باہر

مجھ میں اُتری ہوئی ہے شام کوئی
روز و شب کے حساب سے باہر

تجدید قیصر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
قابل اجمیری کی اردو غزل