آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفرید احمد

مجھ کو مجھ سے بھی نہاں رکھا گیا ہے

فرید احمد کی ایک اردو غزل

مجھ کو مجھ سے بھی نہاں رکھا گیا ہے
پیکرِ خاکی عیاں رکھا گیا ہے

ہر فنائے ظاہری کے طاقچے میں
ارتقائے جسم و جاں رکھا گیا ہے

سر فصیلِ خود پررستی سے اُٹھا، دیکھ
آسماں پر آسماں رکھا گیا ہے

ہو خُمِ خاکی میں غوطہ زن کہ اس میں
جادہء دریا رواں رکھا گیا ہے

جس نشانِ پا پہ تھی امیدِ منزل
پاؤں اُس پر بھی کہاں رکھا گیا ہے

یہ مسافت اے گِلِ محتاجِ حسرت
یاد رکھ، پاسِ زباں رکھا گیا ہے

آہ، کیوں بالائے طاق، اے جلوہءِ یار
اشتیاقِ مفلساں رکھا گیا ہے

تُو عدم میں بھی تھا اُس کی دسترس میں
اب ترا نام و نشاں رکھا گیا ہے

فرید احمد

post bar salamurdu

فرید احمد

فرید احمد دیو - قلمی نام : فرید احمد - ڈالووالی سیالکوٹ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button