آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعمران ڈین

گلستان نہیں رھا بیاباں نہیں رھا

عمران ڈین کی ایک اردو غزل

گلستان نہیں رھا بیاباں نہیں رھا
اس پہ نہیں رھا یقین ایماں نہیں رھا

ہر سمت آرزوؤں کے چراغ ہیں جلے
جلنے کے لئے اب کوئی ساماں نہیں رھا

اس بدنما دل کی چلو بات ہی کر لیں
بسنے کو اس میں اب کوئی مہماں نہیں رھا

کچھ حسرتیں۔۔کچھ خواہشیں قربان ہو چلیں
درد وفا کا اب کوئی درماں نہیں رھا

اہل وفا نے زخم دیئے ڈین بے شمار
جینے کا میرے اب کوئی امکاں نہیں رھا

عمران ڈین

عمران ڈین

عمران ڈین ولد چارلس ڈین 6 .6 1978 فرام۔ فیصل آباد کرسچن M. Phil. Theology شاگرد خاص۔ استاد پرویز پارس صاحب از لاھور شاعری کا آغاز۔ 1990 کلاس ہشتم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button