- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

قمر جلال آبادی

قمر جلال آبادی کا اصل نام اوم پرکاش بھنڈاری تھا۔ان کی مادری زبان پنجابی تھی۔ 1917 میں امرتسر کے ایک گاؤں ” جلال آباد میں پیدا ہوئے۔ سات سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا۔ انہوں نے اپنے تقریباً تمام فلمی گیت اردو میں لکھے جو ایک عرصے تک گونجتے رہے اور آج بھی ان کی تازگی میں کمی نہیں آئی۔ جب انھوں نے لکھنا شروع کیا تو “امر” نام کے ایک خانقاہی شاعر نے ان کو اردو شاعری توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ امر نے قمر جلال آبادی کی شاعری کو متاثر ہی نہیں کیا بلکہ امر نے ان کا تخلص “قمر” (چاند) بھی انھوں نے ہی دیا۔