بخش دینا سزا سے مشکل ہے
ابتدا انتہا سے مشکل ہے
آج کل آدمی کو پا لینا
مان لو یہ خدا سے مشکل ہے
اشک بہہ جائیں کسی کی خاطر
یہ یقیناً دعا سے مشکل ہے
وہ درندہ جو بسے آدمی میں
شاید کہ ہر بلا سے مشکل ہے
حسن کے جال اسکے مکروفریب
سمجھنا اک ادا سے مشکل ہے
میں تو سمجھا ہوں یہ محبت میں
بے وفائی وفا سے مشکل ہے
عمران ڈین