آپ کا سلاماردو شاعریاردو غزلیاتثمینہ گُل

وہ ملا تھا اور بس کچھ بھی نہیں

ثمینہ گُل کی ایک اردو غزل

وہ ملا تھا اور بس کچھ بھی نہیں
واہمہ تھا اور بس کچھ بھی نہیں

دھڑکنوں کا ساز تھا بجتا رہا
رابطہ تھا اور بس کچھ بھی نہیں

اک سرے سے دوسرے تک زندگی
سلسلہ تھا اور بس کچھ بھی نہیں

جا ملے تھے قافلوں سے قافلے
فاصلہ تھا اور بس کچھ بھی نہیں

منزلیں پر پیچ تھیں پر خار تھیں
بس خدا تھا اور بس کچھ بھی نہیں

جل رہا تھا ایک گھر مجبور تھی
حادثہ تھا اور بس کچھ بھی نہیں

نیند تھی جو خواب میں تحلیل تھی
آئینہ تھا اور بس کچھ بھی نہیں

ثمینہ گُل

Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button