اردو غزلیاتشعر و شاعریناہید ورک

آپ کے دل سے نسبت سی ہونے لگی

ناہید ورک کی اردو غزل

آپ کے دل سے نسبت سی ہونے لگی
ہم کو شاید محبّت سی ہونے لگی
اِک نظر اِس طرف بھی خُدا کے لئے
دل کو تیری ضرورت سی ہونے لگی
دل میں تم کو بٹھایا ہی تھا، دیکھنا
ذہن و دل میں عداوت سی ہونے لگی
اے مہِ نیم شب دیکھ میری غزل
دل پہ تیری سیادت سی ہونے لگی
دل ہی جب دے دیا اُس کو ناہید تو
زخم پر کیوں شکایت سی ہونے لگی

ناہید ورک

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button