آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد رضا نقشبندی
ایک صورت ہو ، مسکراتے ہیں
محمد رضا نقشبندی کی ایک اردو غزل
ایک صورت ہو ، مسکراتے ہیں
جب ضرورت ہو ، مسکراتے ہیں
ہاتھ میں ہاتھ کندھے سے کندھا
یہ سہولت ہو ، مسکراتے ہیں
انکی بستی میں رسم ہے شاید
جب اجازت ہو ، مسکراتے ہیں
لاکھ طوفان ہوں یہی دیکھا
جن کی عادت ہو ،مسکراتے ہیں
چاند تاروں کی ایک مسند ہو
ایسی ساعت ہو ، مسکراتے ہیں
محمد رضا نقشبندی