آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد یوسف برکاتی

رستہ بدل گیا تھا وہ

ایک اردو غزل از محمد یوسف برکاتی

رستہ بدل گیا تھا وہ مجھکو آتا دیکھکر
میں دیکھتا رہا بس اس کو جاتا دیکھکر

وہ محو گفتگو تھے بھری محفل میں مگر
چپ سی لگ گئی کیوں مجھکو آتا دیکھکر

جب انتظار کسی کا نہ تھا تو دروازے پر
کیوں جمی تھی نظریں سب کو آتا دیکھکر

دریا اپنی سمت ہی چلتا رہتا ہے ہر وقت مگر
رخ بدل بھی لیتا ہے وہ طوفان کو آتا دیکھکر

چلو گھر دن کا اجالا اب ماند پڑنے کو ہے یوسف
سیاہی چھانے کو ہے تیارسورج کو جاتا دیکھکر

محمد یوسف برکاتی

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button