- Advertisement -

زوالِ شب کی ساعتوں میں کھو گیا

منزّہ سیّد کی ایک اردو غزل

زوالِ شب کی ساعتوں میں کھو گیا
جو درمیاں نہیں تھا وہ بھی ہو گیا

کسی کے غم میں عشق جاگتا رہا
کسی کو عشق اوڑھ کر ہی سو گیا

محبتوں کے پھول دے کے ہاتھ میں
وہ بےرخی کے خار بھی چبھو گیا

وہ میرا ہاتھ تھام کر چلا مگر
بدل کے راستہ کسی کا ہو گیا

وہ قربتوں کے چند دن گزار کر
محبتوں کی کشتیاں ڈبو گیا

منزّہ سیّد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
سرفراز آرش کی ایک اردو غزل