آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد علی سوزؔ

زمانہ اُس کا ہے

محمد علی سوزؔ کی ایک اردو غزل

زمانہ اُس کا ہے اُس کے اثر میں رہتا ہے
وہ ایک شخص جو پانی کے گھر میں رہتا ہے

یہ جانتا ہوں وہ لوگوں میں ہے بہت مقبول
کسی کے دل میں، کسی کی نظر میں رہتا ہے

وہی سمجھتا ہے یہ کیا ہے اہمیت اُ س کی
جو آئینہ کفِ آئینہ گر میں رہتا ہے

ہر ایک سوچ میں یکسانیت نہیں ہوتی
یہ اتنا فرق مزاجِ بشر میں رہتا ہے

رہ ِ طلب میں کوئی آدمی نہیں تنہا
ہمیشہ جسم کا سایہ سفر میں رہتا ہے

مجھے سمجھتا ہے،واقف ہے،جانتا ہے مجھے
جو میرے ساتھ میری رہ گزر میں رہتا ہے

بتاؤں کس کو میں اے سوزؔیہ نہ جانے کیوں
اک ارتعاش میرے بال و پر میں رہتا ہے

محمد علی سوزؔ

محمد علی سوزؔ

نام: محمد علی قلمی نام: محمد علی سوز تخلص: سوز شہر: کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button