- Advertisement -

عرش بریں پرقیام اعلیٰ ہے

سرورانبیاءﷺ - کلام محمدصدیق پرہار

عرش بریں پرقیام اعلیٰ ہے

حبیب کبریاء کامقام اعلیٰ ہے

مقتدی ہیں سب ہی شان والے

مسجداقصیٰ میں امام اعلیٰ ہے

کرتے ہیں تذکرہ سرورانبیاء کا

محفل میلادکا اہتمام اعلیٰ ہے

وابستہ رہوتم دین مصطفی سے

سب مذاہب میں اسلام اعلیٰ ہے

ملتی ہے حقیقت میں ہی ترقی

محبوب کریم کانظام اعلیٰ ہے

چوم لیتے ہیں عشاق محبت میں

پیارے نبی کانام اعلیٰ ہے

حاصل ہیں عظمتیں سرورعالم کو

لائے ہیں جوپیغام اعلیٰ ہے

یاددل میں تذکرے زبان پر

الفت رسول کا انعام اعلیٰ ہے

فرمان رب ہے پست رکھوآوازیں

بارگاہ نبوت کا احترام اعلیٰ ہے

نسبت ہوجسے نبی محترم سے

حقیقت میں وہی طعام اعلیٰ ہے

خوش ہیں سب حب دارصدیق

جشن ولادت کا انتظام اعلیٰ ہے

سرورانبیاءﷺ
کلام محمدصدیق پرہار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
حیات عبد اللہ کا اردو کالم