- Advertisement -

ترےؐ در سے محبت ہے یہی میرا اثاثہ ہے

ایک اردو نعت ﷺ از اویس خالد

ترےؐ در سے محبت ہے یہی میرا اثاثہ ہے
تریؐ الفت شفاعت کے اصولوں کا خلاصہ ہے

عطاکردیں زیارت کا مجھے آقاؐ اب اک جلوہ
بڑا بے چین اب میری ان آنکھوں کا یہ کاسا ہے

نہیں یوں تو کوئی نیکی مری ناقص کمائی میں
نبیؐ کے در کا نوکر ہوں میرا اک یہ ہی خاصہ ہے

طلب اس دل کو دنیا کی نہیں کوئی بھی اب باقی
تیرے حسن ملاحت کی جھلک کا بس یہ پیاسا ہے

نمازیں جس سے مولا کو کرے راضی ہر اک عشق
بچاکر جس نے لا کر دِیں محمدؐ کا نواسہ ہے

غموں سے جاں نکلتی ہے مگر خالد مرے دل کو
ترے اسم مقدسؐ کے وظیفے سے دلاسا ہے

اویس خالد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
مصطفیٰ خان شیفتہ کی ایک اردو غزل